شعر کہہ لوں، یہی بہت ہے مجھےدل تری روشنی، بہت ہے مجھے
That I can write a verse is enough for me; your light, O heart, is enough for me.
Read the full ghazalClose the ghazal
آخری نیند کے تصور میںخاک سے دوستی بہت ہے مجھے
تونے غم آشنا رکھا مجھ کواے خدا! یہ خوشی بہت ہے مجھے
ہم کلامی کا لطف لینے کورات بھر چاندنی، بہت ہے مجھے
اپنے کمرے سے آسماں کی طرفایک کھڑکی کُھلی بہت ہے مجھے
