←  All ghazals

Safha-e-dil pe ajab rang-e-darun likhta hai

ghazal  ·  6 couplets  ·  Restlessness اضطراب

صفحۂ دل پہ عجب رنگِ دروں لکھتا ہےموج در موج کوئی مجھ میں سکوں لکھتا ہے

  1. مانگ لیتا ہے قلم ہاتھ سے میرے اور پھرمیرے احوال کو مجھ سے بھی فزوں لکھتا ہے

  2. اس طرح سے تو کبھی خود کو نہ میں لکھ پائیمجھ کو کر دیتا ہے حیران وہ یوں لکھتا ہے

  3. کس نے مانگے ہیں اُداسی کے صحیفے اس سےکبھی پوچھوں گی میں اس دل سے کہ کیوں لکھتا ہے؟

  4. بیتتی ہی نہیں مجھ میں سخن آرائی کی رُتموسمِ جبر میں بھی، میرا جنوں لکھتا ہے

  5. وقتِ موجود کو تحریر جو کرنا چاہوںروشنائی کی جگہ، قطرۂ خوں لکھتا ہے

Listen to her recite it  →