←  All ghazals

Subh-e-aindagan hamari hai

ghazal  ·  15 couplets  ·  Hope امید

صبحِ آئندگاں ہماری ہےہر اندھیرے سے جنگ جاری ہے

  1. اس میں رکھے ہیں آسماں ہم نےدل کو یہ سرزمین پیاری ہے

  2. جانتی ہے طلوعِ صبحِ وطنکِن چراغوں نے جان واری ہے

  3. سلسلے ہیں شہادتوں کے درازخوں کی موجوں سے آبیاری ہے

  4. کیا بتائیں کہ اپنے سینوں پرکون سا زخم کتنا کاری ہے

  5. اب کوئی ہو سبیل درماں کیدرد کی رات سب پہ بھاری ہے

  6. رنجشیں بھول کر گلے لگ جائیںیہی اسلوبِ دوست داری ہے

  7. ڈھال لیں غم کو اپنی طاقت میںیہی آئینِ غمگساری ہے

  8. رحم ہو اب خراب حالوں پرزیست کا خوف جن پہ طاری ہے

  9. جی اُٹھیں سب شکستہ حال مرےایک اک سانس جن پہ بھاری ہے

  10. جن سے ہے اس چمن کی آرائشجن سے دھرتی پہ لالہ کاری ہے

  11. فصلِ تازہ اُنھی کا حق ٹھہرےجن کے ہاتھوں نے رُت سنواری ہے

  12. رونقیں آئیں میرے لوگوں پرغم میں بس جن کی حصہ داری ہے

  13. وقت کروٹ بدل رہا ہے ابایک اک لمحہ یادگاری ہے

  14. اے مری خاکِ آستاں تجھ پرمیرے رب کی نگاہداری ہے