←  All ghazals

Ghubaar-e-khaak ki taqdeer, us ke haath mein hai

ghazal  ·  7 couplets  ·  Faith تقدیر

غُبارِ خاک کی تقدیر، اُس کے ہاتھ میں ہےمری نُمو، مری تعمیر، اُس کے ہاتھ میں ہے

  1. یہ میرے قلب کی دھڑکن، اُسی کی ہے آہٹیہ میرا نغمۂ شب گیر، اُس کے ہاتھ میں ہے

  2. وہ میرے شوق کے سب رنگ مجھ میں بھرتا ہےمرے وجود کی تصویر، اُس کے ہاتھ میں ہے

  3. ہر ایک کارِ زیاں سے بچا رہا ہے مجھےمری نجات کی تدبیر، اُس کے ہاتھ میں ہے

  4. پلٹ پلٹ کے اُسی در پہ آگری ہر بارکہ میرے پاؤں کی زنجیر، اس کے ہاتھ میں ہے

  5. دعائیں مانگ رہی ہوں کہ یہ خبر ہے مجھےمری دعاؤں کی تاثیر، اُس کے ہاتھ میں ہے

  6. یہ وقتِ صبحِ دعا قلبِ مضطرب نے کہاتمام عجلت و تاخیر، اُس کے ہاتھ میں ہے