←  All ghazals

Achanak bhali lag rahi hai mujhe

ghazal  ·  7 couplets  ·  Hope امید

اچانک بھلی لگ رہی ہے مجھےہوا کچھ نئی لگ رہی ہے مجھے

  1. کہیں یہ بھی اشکوں کی آہٹ نہ ہوبہ ظاہر ہنسی لگ رہی ہے مجھے

  2. کئی دن سے دل مطمئن سا نہیںکہیں اک کمی لگ رہی ہے مجھے

  3. نہ جانے یہ مانوس آواز کیوں!بہت اجنبی لگ رہی ہے مجھے

  4. دُعا کی ہے ساعت، مگر اک خوشیدعا سے بڑی لگ رہی ہے مجھے

  5. مرے پاس تو ہے، ترے پاس میںیہی زندگی لگ رہی ہے مجھے

  6. تھکن عُمر بھر کی اُتاروں یہیںیہ چھاؤں گھنی لگ رہی ہے مجھے

Watch her recite it ↗