←  All ghazals

Sukoon kahin bhi nahin hai, amaan kahin bhi nahin

ghazal  ·  12 couplets  ·  Restlessness اضطراب

سُکوں کہیں بھی نہیں ہے، اماں کہیں بھی نہیںبہت سے شہر مگر شہرِ جاں کہیں بھی نہیں

  1. بہت سے دکھ کہ جنھیں کوئی بھی نہ سمجھے گابہت سی بات کہ ہوگی بیاں کہیں بھی نہیں

  2. سفر میں اب کے بھی یہ دھوپ اوڑھنی ہے مجھےکہ دور دور ابھی سائباں، کہیں بھی نہیں

  3. تو کیا وہ پیرہنِ روح میں در آئے اب؟کسی بھی گھاؤ کا تن پر نشاں کہیں بھی نہیں

  4. بس ایک دشت ہے اور رنجِ آبلہ پائیاب اُس کی یاد کی پرچھائیاں کہیں بھی نہیں

  5. جھکائے سر سرِ ساحل کھڑے ہیں لوگ مرےسفر کا قصد ہے اور کشتیاں کہیں بھی نہیں

  6. مدارِ وقت میں جاری ہے رقصِ جاں ہر پلرُکی ہے گردشِ سیّارگاں، کہیں بھی نہیں

  7. عجیب رُت ہے کہ انداز سب بہار کے ہیںخزاں کے رنگ ہزاروں، خزاں کہیں بھی نہیں

  8. سلگ رہی ہے دلوں کی خموش وحشت میںعجیب آگ لگی ہے، دھواں کہیں بھی نہیں

  9. تراشنے ہیں ہمیں خود مہ و نجوم اپنےہمارے پاؤں تلے کہکشاں کہیں بھی نہیں

  10. دعا کی رات اُترتی رہیں وجود میں جورقم ہوئی ہیں وہ حیرانیاں، کہیں بھی نہیں

  11. کسی بھی اور ستارے پہ جا بسوں لیکنمری زمیں سا حسیں خاکداں کہیں بھی نہیں

Watch her recite it ↗