Mere Khuda tu mera iztiraab jaanta hai
مرے خدا تو مرا اضطراب جانتا ہےگزر رہے ہیں جو جاں پر عذاب جانتا ہے
تجھی نے دل کو بنایا ہے آئینہ جیساتو اس میں عکس کا ہر انتخاب جانتا ہے
تمام عمر جو سوچا تجھے خبر اُس کیتمام عمر جو دیکھے وہ خواب جانتا ہے
مرے لہو میں نہاں روشنی سے واقف ہےمرے خیال کی سب آب و تاب جانتا ہے
منافقوں نے لکھے خامۂ ستم سے جو حرفمحبّتوں نے دیا جو جواب جانتا ہے
سسک رہی ہے یہاں کیوں ہری بھری ہر شاخبلک رہے ہیں یہاں کیوں گلاب جانتا ہے
زمین والوں پہ جو کچھ یہاں گزرتی رہیہر اک سزا و جزا کا حساب جانتا ہے
تری نظر میں ہے ساری قیامتوں کا شماررقم ہوئی جو دلوں میں کتاب جانتا ہے
فلک کا رنگ، ہوا کا مزاج کیوں بدلاہماری فصل ہوئی کیوں خراب جانتا ہے
قسم گزرتے ہوئے تیز رو زمانے کیمیں تیرے قرُب میں ہوں باریاب جانتا ہے
امید بوتی ہوں اِس دل میں تیرے نام پہ میںاور اِس چراغ کو تو آفتاب جانتا ہے
